اسلام آباد؛ 15 جولائی 2025: آئرلینڈ کی پاکستان میں سفیر محترمہ میری او نیل نے آئرلینڈ کے نائب سفیر جناب ڈیکلن جانسٹن کے ہمراہ آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی/چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصول، سید نوید قمر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور جاری باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی، خصوصاً پارلیمانی بجٹ آفس کے قیام سے متعلق مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔
سید نوید قمر نے آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل اور نائب سفیر ڈیکلن جانسٹن کو روایتی شالیں بطور یادگار پیش کیں۔




