بلوچستان
ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نے حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کیے جانے والے سولر سسٹم کی نجی مارکیٹ میں فروخت سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے
نصیرآباد 15 جولائی:_ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نے حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کیے جانے والے سولر سسٹم کی نجی مارکیٹ میں فروخت سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اس معاملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کریں۔ ڈپٹی کمشنر آفس نصیر آباد سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے فراہم کیے گئے یہ سولر سسٹم منصفانہ طور پر تقسیم کیے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اور اگر کوئی بھی شخص اس عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

