محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت لیڈر شپ کانفرنس کے دوسرے روز صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈی ایس ایم اور ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔
کوئٹہ14جولائی :۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت لیڈر شپ کانفرنس کے دوسرے روز صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈی ایس ایم اور ڈی ایچ اوز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ہسپتالوں میں موجود دوائیوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور ان کی مستحق مریضوں تک رسائی کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسکے علاوہ کمپیو ٹرائزڈ رکارڈ کے حوالے سے ان تمام شرکائ کو پریزنٹیشن بھی دی گئی اور محکمہ صحت کی جانب سے متعارف کردہ نئی موبائل ڈیجیٹل ایپ کی باقاعدہ ٹریننگ بھی کرائی گئی۔ اسکے علاوہ پی پی ایچ آئی اور دیگر اداروں کی بائیو میٹرک حاضریوں کے حوالے سے بتایا گیا اور ڈیٹا کیپنگ اور ڈیٹا پروسسنگ کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ دوائی کی خریداری ترسیل اور مریض تک رسائی کو آسان اور سہل بنانے کے حوالے ڈیجیٹلائزیشن اور کمپیوٹرائزڈ انٹری اور تمام نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے پہلی بار باقاعدہ طور پر شرکاءکو ٹریننگ دی گئی۔




