ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کی زیر صدارت مون سون سیزن،فلڈ صورتحال،عملے کی موجودگی،پرائس کمیٹی کے علاوہ دیگر امور پر ریونیو افسران کا اجلاس
لسبیلہ 14جولائی :۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کی زیر صدارت مون سون سیزن،فلڈ صورتحال،عملے کی موجودگی،پرائس کمیٹی کے علاوہ دیگر امور پر ریونیو افسران کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اوتھل میں منعقد ہوااجلاس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے ریونیو افسران نے شرکت کی اجلاس میں مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے، نقصانات کے تخمینے اور عوامی تحفظ کے اقدامات ,فلڈ صورتحال،عملے کی موجودگی،پرائس کنٹرول،اور دیگر امور کاجائزہلیا گیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ریونیو اسٹاف کا متحرک اور حاضر رہنا نہایت ضروری ہے۔ تمام فیلڈ افسران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں۔ اور متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کر کے نقصانات کی رپورٹ مرتب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی تحفظ اور ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جس میں ریونیو افسران کا تعاون انتہائی اہم ہےتمام ریونیو افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں بارشوں اور فلڈ سے متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کیا جائےنقصانات کی تفصیلی رپورٹس مرتب کر کے انتظامیہ کو ارسال اورفیلڈ اسٹاف کو ہر وقت الرٹ رکھا جائےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ اجلاس منعقد کیئے جائیں عوام کو خوردونوش کی اشیاءمیں ریلیف فراہم کیاجائے۔اجلاس میں ریونیو کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئے اور جائزہ لیا گیا۔


