ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ کی زیرصدارت سرکٹ ہاو س گنداواہ میں منعقد ہوا

20

جھل مگسی09جولائی :۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ کی زیرصدارت سرکٹ ہاو س گنداواہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ تعلیم کے آفیسران، تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور متعلقہ تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسکولوں کی کارکردگی، عمارتوں کی خستہ حالی و مرمت اور دیگر مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے محکمہ تعلیم کے آفیسران کو اسکولوں کی فنکشنل اور نان فنکشنل فہرست، طلبہ انرولمنٹ، ڈراپ آو¿ٹ اور فیز (۱۱۱) میں آسامیوں کی ریکروٹمنٹ کے علاوہ، خالی آسامیوں کی رپورٹ جلد از جلد دفتر ہٰذہ میں جمع کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے (RTSM) جھل مگسی محمد یاسین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکولوں کے دورے کرکے اساتذہ ودیگر غیر حاضر عملے کی حتمی رپورٹ دفتر ہٰذہ میں پیش کریں انھوں نے پروگرام مینیجر (یونسیف) عامر اقبال زہری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل جھل مگسی اور تحصیل گنداواہ کے گرلز ہائی اسکولز میں ترجیحی بنیادوں پر جہاں طالبات کی تعداد زیادہ ہوں وہاں پر لائبریری قائم کرکے کتابیں و فرنیچر فراہم کیا جائے تاکہ طلباءکیساتھ طالبات بھی مطالعہ کرسکیں مزید انھوں نے تعلیمی اداروں کو مکمل فعال کرنے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments are closed.