ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی زیر نگرانی شہر میں اشیائے خورونوش کے نئے سرکاری نرخ نامے جاری کر دیے گئے

17

تربت09 جولائی :۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی زیر نگرانی شہر میں اشیائے خورونوش کے نئے سرکاری نرخ نامے جاری کر دیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا اور عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیائ میں ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ نیاز بلوچ اور دیگر ممبران کے ہمراہ مختلف بازاروں کا تفصیلی دورہ کیا گیا، جہاں سبزی، گوشت، دالیں اور دیگر بنیادی اشیائ کی قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی قیمتیں مقرر کی گئیں اسسٹنٹ کمشنر تربت نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے ا نہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بارہا تنبیہ کے باوجود کئی دکاندار نرخ ناموں پر عمل درآمد نہیں کر رہے، جبکہ عوام بھی قیمتیں پوچھنے یا شکایت کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ، دکانداروں اور صارفین کو باہمی تعاون کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Comments are closed.