چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی
تربت09 جولائی :۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر شعیب ناصر، کونسلر کیپٹن (ر) محمد اسلم اور دیگر بلدیاتی نمائندے بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران تربت سمیت ضلع کیچ میں امن و امان، شہری سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین تربت نے کمشنر مکران کو تربت سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی سست روی پر تشویش سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل عوامی مفاد میں ناگزیر ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر سے متعلق متعدد منصوبے تعطل کا شکار ہیں، جس سے عوام کو روزمرہ زندگی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے اس موقع پر کمشنر مکران نے وفد کو یقین دلایا کہ کے تمام جائز تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments are closed.