کمشنر مکران ڈویژن، قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت ضلع پنجگور میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس

15

تربت09جولائی :۔ کمشنر مکران ڈویژن، قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت ضلع پنجگور میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا، جاری منصوبوں میں پیش رفت کا معائنہ کرنا اور درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا تھا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر مکران ظفر علی بلوچ، ڈویڑنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ خالد حسین، ڈائریکٹر تعلیم مکران غفور دشتی، ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر انور عزیز بلوچ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نادر گچکی، ایکسیئن بی اینڈ آر ظریف بلوچ، ایکسیئن آبپاشی، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران تمام متعلقہ محکموں نے کمشنر مکران کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے جاری ترقیاتی اسکیموں، فنڈز کے استعمال، عوامی مسائل اور اہداف سے آگاہ کیا ڈائریکٹر تعلیم غفور دشتی نے مکران ڈویژن بالخصوص پنجگور میں تعلیمی صورتحال پر جامع بریفنگ دی جبکہ آجلاس کو ڈی ایچ او پنجگور نے صحت عامہ کے شعبے میں جاری اقدامات اور طبی سہولیات کی دستیابی سے آگاہ کیا کمشنر مکران نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کی جانے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا سول ورکس سے متعلق اداروں نے پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل اور زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔ ایکسیئن بی اینڈ آر نے بتایا کہ ضلع میں بیشتر سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ بقیہ منصوبے جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل محکمہ توانائی کے تعاون سے جلد شروع کیا جائے گا کمشنر مکران نے بعض منصوبوں میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کام کی رفتار تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل سے عوام کو فوری فوائد میسر آئیں گے اور علاقے میں خوشحالی کا عمل تیز ہوگا انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ چند مہینوں میں تمام متعلقہ محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے، ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے، تاکہ مکران خصوصاً پنجگور میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

Comments are closed.