ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا

14

جعفرآباد09جولائی :۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کے میل و فیمیل افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں تدریسی عمل کو مو¿ثر بنانے اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بہتر حکمت عملی مرتب کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ نصابی سرگرمیوں میں بچوں کی دلچسپی بڑھانے اور انہیں علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں کیونکہ بچوں کا مستقبل اساتذہ کی محنت اور کردار سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں جو بچے تاحال اسکولوں میں داخل نہیں ہو سکے انہیں بھی اسکولوں میں داخل کرایا جائے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ اس مقصد کے لیے والدین اور کمیونٹی میں شعور بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے اور جہالت کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ غیر حاضر رہنے والے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ تدریسی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بہتر خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کی ضلعی انتظامیہ حوصلہ افزائی کو یقینی بنائے گی کیونکہ یہی اساتذہ بچوں کو بہتر مستقبل کی طرف لے جانے کا ذریعہ ہیں۔

Comments are closed.