خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی جعلی کولڈ ڈرنکس کے خلاف بڑی کارروائی، نوشہرہ میں 2700 لیٹر غیر معیاری مشروبات برآمد
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی نوشہرہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے پبی کے علاقے میں گزشتہ روز بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2700 لیٹر جعلی اور غیر معیاری کولڈ ڈرنکس برآمد کر لیں۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ایک گاڑی سے مضر صحت مشروبات برآمد ہوئے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق تمام جعلی کولڈ ڈرنکس ضبط کرکے سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہیں، جبکہ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔
اس موقع پروزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ مضر صحت اور جعلی مشروبات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ ایسے انسان دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے گا۔دریں اثنا صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور مضر صحت خوراک سے متعلق شکایات فوری طور پر فوڈ اتھارٹی حکام کو رپورٹ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
Comments are closed.