اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا مادر ملت فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی کے موقع پر پیغام
اسپیکر قومی اسمبلی کا محترمہ فاطمہ جناح کو ملک و ملت کے لیے خدمات پر خراجِ تحسین
محترمہ فاطمہ جناح ایک باہمت، بااصول اور بلند حوصلہ شخصیت کی مالک تھیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
مادرِ ملت کا کردار خواتین کے لیے عزم، حوصلے اور رہنمائی کا سر چشمہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
محترمہ فاطمہ جناح، قائداعظم محمد علی جناح کی جان نثار اور دستِ راست بہن تھیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
تحریکِ آزادی کے ہر مرحلے میں محترمہ فاطمہ جناح قائداعظم کے شانہ بشانہ رہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
محترمہ فاطمہ جناح خواتین کی تحریکِ آزادی کی صفِ اول کی رہنما تھیں، اسپیکر قومی اسمبلی
قیامِ پاکستان کے بعد محترمہ فاطمہ جناح نے عملی سیاست میں بھرپور کردار ادا کیا، اسپیکر قومی اسمبلی
فاطمہ جناح عوام، بالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
محترمہ فاطمہ جناح کی قومی خدمات کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، اسپیکر سردار ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی کی اللہ تعالی سے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا
Comments are closed.