پاکستانتازہ ترین

محرم الحرام کے موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا اہم بیان،امن کی فضا کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا

گلگت۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محرم الحرام کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔محرم کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، تحمل، قربانی اور رواداری کا درس دیتا ہے، اور ان اصولوں پر عمل کر کے ہی ہم معاشرتی ہم آہنگی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے، اور اس گھر کا امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ تمام شہری سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور بے بنیاد پروپیگنڈے سے اجتناب کریں۔چھموگڑھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور جو بھی اس واقعے میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکومت گلگت بلتستان قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔حکومت گلگت بلتستان قانون کی بالادستی اور حکومتی رٹ پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم رکھنے میں حکومت کا ساتھ دیں اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر عہد کریں کہ اپنے خطے کو امن، ترقی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائیں گے۔

Related Articles

Back to top button