
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر ذیشان حیدر کے احکامات پر 7 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ٹریفک انتظامات-
7 محرم الحرام کا جلوس مکان نمبر 818 سے برآمد ہوکر سی ڈی اے چوک، ڈبل روڈ سے گزر کر گلی نمبر 88 امام بارگاہ موسی کاظم پر اختتام پذیر ہو گا۔
جلوس کے دوران سی ڈی اے چوک ٹریفک کے لئے بند ہوگا۔
شہری متبادل طور پر سروس روڈ I-10/4 اور گلی نمبر 23 استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈبل روڈ بجانب I-10 مرکز ٹریفک کے لئے بند ہو گی۔
شہری متبادل سوہنی روڈ اور آئی جے پرنسپل روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
شہری جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں۔چیف ٹریفک آفیسر
عوام الناس جلوس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ سے گریز کریں سی ٹی او۔
شہری مختص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں۔ سی ٹی او
شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ سی ٹی او کیپٹن ذیشان



