مولانا فضل الرحمان کا ٹرین آتشزدگی کے واقعے پراظہار افسوس،غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت

0 39

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہار افسوس اورغم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی ہے،پے در پے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں ،حادثات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔جمعرات کو مولانا فضل الرحمان نے تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہا ر کیا اور کہاکہ غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی ہے ۔ پے در پے حادثات انتہائی تشویشناک ہیں ،حادثات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.