لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ سرحد پار کی صورتحال ہے ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ سرحد پار کی صورتحال ہے ، بھارت میں فصل کاٹنے کے بعد آگ لگانا بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے، مودی سرکار ہر معاملے میں ناکام ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فضائی آلودگی کے حوالیسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کل وزارت ماحولیات نے کابینہ کو آلودگی سے آگاہ کیا،لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ سرحد پار کی صورتحال ہے، لاہور میں آلودگی کا تناسب واہگہ بارڈر پر آلودگی کے تناسب سے آدھا ہے، دہلی سے امرتسر تک فصل کاٹنے کے بعد آگ لگائی جاتی ہے، بھارت میں فصل کاٹنے کے بعد آگ لگانا بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے، مودی سرکار ہر معاملے میں ناکام ہے۔