نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقدہ سیمینار “خواتین زراعت میں: قیادت اور جدت کی جانب پیش قدمی” سے خطاب کر رہی تھیں

18

کوئٹہ 30 جولائی:۔ صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین زراعت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کی قیادت، تربیت اور جدت پر مبنی شراکت کو فروغ دیے بغیر پائیدار ترقی کا خواب ممکن نہیں وہ گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقدہ سیمینار “خواتین زراعت میں: قیادت اور جدت کی جانب پیش قدمی” سے خطاب کر رہی تھیں، جو پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ ، حکومت بلوچستان اور پیغامِ پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہوا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دیہی و شہری خواتین کو معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے انہوں نے زور دیا کہ زراعت کے شعبے میں خواتین کو صرف مزدور نہیں بلکہ فیصلہ سازی کا حصہ بنایا جائے تاکہ ان کی صلاحیتیں معاشی استحکام میں عملی کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں، وسائل کی کمی اور خوراک کے بحران جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خواتین کسانوں کی شمولیت ناگزیر ہے انہوں نے تجویز دی کہ خواتین کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، مارکیٹ تک رسائی، قرضہ سہولیات اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے بااختیار بنایا جائے ڈاکٹر بلیدی نے سیمینار کے انعقاد پر پی پی ایف اے یورپی یونین، اور دیگر اشتراک کنندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان خواتین کی زرعی قیادت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی سیمینار میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران علی شاہ ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، پی پی ایف اے کے چیف ایگزیکٹو نادر گل بڑیچ سمیت مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان، ماہرین، خواتین کسانوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

Comments are closed.