چمن ماسٹر پلان کو یکم اگست سے 11 اگست تک مکمل طور پر مرحلہ وار فعال کر دیا جائے گا: ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی

16

چمن30جولائی :۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چمن ماسٹر پلان کو یکم اگست سے 11 اگست تک مکمل طور پر مرحلہ وار فعال کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے وژن کے تحت چمن ماسٹر پلان کو یکم اگست سے مرحلہ وار فعال کیا جا رہا ہے اور 11 اگست تک مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر سے تمام بس، ویگن اور ٹرک اڈے، سبزی مارکیٹ ماسٹر پلان منتقل کی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے سے نہ صرف شہر میں نظم و ضبط اور صفائی کی صورت حال بہتر ہوگی بلکہ درجنوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے ماسٹر پلان سے کوئٹہ کے لیے باقاعدہ ویگن اور بس سروس شروع ہو رہی ہے۔ہر آدھے گھنٹے بعد ماسٹر پلان سے کوئٹہ کے لیے ایک ویگن یا بس روانہ ہوگی۔شہریوں کی سہولت کے لیے چمن شہر اور ماسٹر پلان کے درمیان مفت شٹل سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان منصوبہ اربوں روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ چمن شہر کی ترقی و بہتری کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Comments are closed.