نیشنل ہائیویز اینڈ موٹروے پولیس بلوچستان کی ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی سے متعلق اہم بریفنگ
آج مورخہ 30 جولائی 2025 کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائیویز اینڈ موٹروے پولیس بلوچستان، جناب اشفاق احمد خان نے ایس پی ایوب خان ترین اور ڈی ایس پی سلمان آغا کے ہمراہ میڈیا نمائندگان کو نیشنل ہائیویز اینڈ موٹروے پولیس کی کارکردگی، خصوصاً بلوچستان میں قائم کی گئی ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی آئی جی اشفاق احمد خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر ڈرائیور لائسنسنگ اتھارٹی کوئٹہ میں قائم کی گئی ہے، جو بلوچستان کے عوام کے لیے ایک “گولڈن اپرچونٹی” ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دو ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید کہا کہ یہاں نیشنل اور انٹرنیشنل دونوں اقسام کے لائسنس جاری کیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان کے کسی بھی شہر یا صوبے سے تعلق رکھنے والا شہری یہاں سے اپنا لائسنس بنوا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ خواتین کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے خواتین افسران ہمہ وقت موجود رہتی ہیں تاکہ سہولت کے ساتھ باوقار ماحول میں ٹیسٹ لیے جا سکیں۔ ڈی آئی جی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے تمام مطلوبہ ٹیسٹ اور مراحل کو مکمل طور پر پورا کرنا اور کامیاب ہونا لازم ہے
Comments are closed.