اسلحے کی موجودگی میں صورتحال کی ذمہ داری فضل الرحمان پرہے، فردوس عاشق
اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورت حال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا۔ ایک کالعدم تنظیم کی بارکھان میں لیویز فورس پر حملہ آور ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے۔ جمہوری جدوجہد کا دعوی کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟۔