اہم خبریںبین الاقوامی

دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں، بھارت میں مزید 3 ہزار 617 افراد جان سے گئے

نئی دلی  :  دنیا بھرمیں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 35 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کرگئی، بھارت میں مزید 3 ہزار 617 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔

بھارت میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید ایک لاکھ 73 ہزار 921 کیس سامنے آگئے۔ وبا سے تین ہزار 617 ہلاکتیں بھی ہوئیں، کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔

وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن کو 15 جون تک بڑھا دیا گیا۔ دیگر ممالک میں بھی کورونا سے ہلاکتیں جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں برازیل میں کورونا سے 2 ہزار 418 اور امریکا میں 627 افراد دم توڑ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button