ایٹمی دھماکوں کا سہرا مجھے جاتا ہے، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک: کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے، چوہدری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانیں ان کے کام جانیں، پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیر اعظم 5 سال مکمل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 28 مئی ہمارا تاریخی دن ہے، اس دن اسلامی ممالک میں ہمارا پہلا ملک ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے، ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نالہ لئی کے حوالے سے 3 کروڑ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں 3 یونیورسٹیوں کا بھی اعلان کیا ہے،
ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی ہمشیہ یاد رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج ”یوم تکبیر“ منایا جا رہا ہے،



