اہم خبریںپاکستان

اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، ریٹ 7 فیصد پر برقرار

اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پالیسی ریٹ 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ مالی سال کے آغاز کے بعد وسیع البنیاد معاشی بحالی کی مضبوطی کی تصدیق ہوتی ہے جس کا سبب ہدف کے مطابق مالیاتی اقدامات اور بھرپور زری اعانت ہے۔

کمیٹی نے توقع ظاہر کی کہ ترقی اور نمو کی یہ رفتار برقرار رہے گی اور اگلے سال بلند تر نمو کا باعث بنے گی۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ فروری میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپریل ماہ رمضان میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اپریل میں مہنگائی بڑھ کر 11.1 فیصد ہو گئی۔

کمیٹی کے مطابق غذائی اشیا اور توانائی کو پہنچنے والے رسدی دھچکے اب بھی حاوی ہیں اور جنوری سے اب تک توانائی اور غذائی اشیا کی محدود تعداد مہنگائی میں لگ بھگ 3 چوتھائی اضافے کی ذمے دار ہے۔

مانیٹری پالیسی میں بتایا گیا کہ اس دوران شہروں میں مہنگائی 105فیصد بڑھی البتہ مہنگائی پر دباؤ قابو میں ہے، قیمتوں کا دباؤ چند اشیا پر ہے، اجرت نہیں بڑھی جس سے لاگت میں اضافہ رکا ہوا ہے اور مہنگائی کی توقعات معقول طور پر قابو میں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button