اہم خبریںبلوچستان

وفاقی اور صوبائی حکومتیں رواں سال اپنی بجٹ پاس کرنے میں مشکلات کا شکار ہےں، عبدالواسع

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں رواں سال اپنی بجٹ پاس کرنے میں مشکلات کا شکار ہےں کیو نکہ نا اہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں سے اپنے ہی اتحادی ناراض ہےں عوامی رائے کو اہمیت نہ دی گئی توپاکستان کو دنیا میں ترقی یافتہ دیکھنا کا خواب خواب ہی رہ جائے گا سیاسی حالات پر کڑی نظر ہے ہر قدم عوام کے بہترین مفاد میں اٹھائینگے سی پیک منصوبے سے بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونگے بدقسمتی سے موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث سی پیک منصوبہ التوا کا شکار رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نا اہل اور صوبائی حکومت ایک بار پھر اپوزیشن حلقوں میں مداخلت کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں اور اپوزیشن کی پی ایس ڈی پی پر ترجیح دینے کی بجائے غیر منتخب نمائندوں کے ذریعے پی ایس ڈی پی تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو جمعیت علما اسلام دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر اس عمل کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ نا اہل اور صوبائی حکومت ہونگے انہوں نے کہا کہ جام حکومت نے عوام کا جینا دشوار کردیا ہے۔ صوبے میں نہ بجلی کا مسئلہ حل ہوا ہے نہ پانی کا عوام کا استحصال بند کیا جائے اپوزیشن میں رہ کر عوامی نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں صوبے میں بدآمنی بڑھ رہی ہیں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو خدانخواستہ بہت بڑے نقصان کا سامنا نہ کیا جائے پاکستان کو دنیا میں ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ عوامی رائے کو اہمیت نہ دی گئی تو یہ خواب خواب ہی نہ رہ جائیں مرکزی و صوبائی حکومتیں بحران کا شکار ہے سیاسی حالات پر کڑی نظر ہے ہر قدم عوام کے بہترین مفاد میں اٹھائینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button