پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ (کل)سے شروع ہو گا

0 32

ایڈیلیڈ: پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ (کل)جمعہ کو ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔میزبان کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے،میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح پانچ بجے شروع ہوا کریگا۔ڈے نائٹ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے قومی شاہینوں نے ایڈیلیڈ میں ٹریننگ شروع کر دی، بیٹنگ، بولنگ اور فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔قومیٹیم میں آئوٹ آف فارم حارث سہیل کی جگہ اوپنر امام الحق کی واپسی ہوگی جو شان مسعود کیساتھ اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ فاسٹ بائولر محمد عباس کی ٹیم میں واپسی بھی ممکن ہے۔تفصیلات کے مطابقپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔ میچ کیلئے سلیکشن ٹیم انتظامیہ کیلئے ایک چیلنج بن گئی ہے ،ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں امام الحق کو کھلانیکا فیصلہ کیاگیاہے جوشان مسعود کیساتھ اننگز شروع کریں گے ،اظہرعلی کی ون ڈاون کی پوزیشن پر منتقلی کی بدولت حارث سہیل کا اخراج یقینی ہو گیا،عمران خان کے بجائے محمد عباس پر بھروسہ کیا جائیگا اورنسیم شاہ کی جگہ محمد موسی کی شمولیت متوقع ہے ،اظہرعلی ون ڈاون بیٹنگ کرینگے جبکہ بابراعظم نمبر پر آئینگے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق انکی جگہ امام الحق کو میدان میں اتارنیکا فیصلہ کر چکے ہیں جن کو ٹیم میں شامل کر کے شان مسعود کیساتھ اننگز کے آغاز کا موقع دیا جائیگا ۔ دوسرے ٹیسٹ میں محمد عباس کی شمولیت لازمی ہے جبکہ نوجوان پیسر نسیم شاہ کو آرام کا موقع دے کر محمد موسی کو بھی آزمانے پر غور کیا جا رہا ہے، حتمی الیون کا انتخاب پچ دیکھنے کے بعد کیا جائیگا۔دوسری جانب کینگروز کے دیس ڈے نائٹ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے قومی شاہینوں نے ایڈیلیڈ میں ٹریننگ شروع کر دی، بیٹنگ، بولنگ اور فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔کھلاڑیوں نے فٹبال کھیل کر تیاریوں کو تیز کر دیا، قومی اوپنر امام الحق نے پریس میں کہا کہ تمام کھلاڑی 29 نومبر سے شیڈول یہ ٹیسٹ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.