چین ،ٹنل حادثہ ،4 افراد ہلاک 8 پھنس گئے
کنمنگ: شمالی مغربی چینی صوبے یننان میں ایک زیر تعمیر ہائی وے ٹنل بیٹھ جانے کے باعث 4 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک اور 8 مزدور پھنس گئے۔ مقامی حکام نے کہا ہے کہ یہ حادثہ ٹنل کے خارجی حصے پر لِن کینگ شہر کی فنگ کنگ کائونٹی ہائی وے پر پیش آیا۔ کائونٹی انفارمیشن آفس نے کہا ہے کہ ایک ریسکیو ٹیم جس کے پاس لائف ڈیٹیکٹر اور ریسکیو سہولتوں میں کام آنے والا دیگر سامان موجود ہے ریسکیو آپریشن کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔