خورشید شاہ طبیعت خرابی کے بعد اسپتال منتقل

0 32

سکھر:  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب )سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو امراض قلب اسپتال داخل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کو عدالتی احکامات کے بعد طبی معائنے کیلئے منتقل کیا گیا۔خورشید شاہ کا بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے احکامات پر پیپلزپارٹی کے رہنما کو سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا،خورشید شاہ کو بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.