ضلع لسبیلا کی ترقی اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا
اوتھل 27جولائی: ضلع لسبیلا کی ترقی اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد حکومت بلوچستان کی جانب سے لسبیلا کے لیے مختص کردہ ترقیاتی فنڈز کے مؤثر استعمال سے متعلق تجاویز کا جائزہ لینا اور آئندہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنا تھا اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی ترقیاتی اسکیمات کیپروہوزل تیار کریں اور جمع کروائیں تاکہ ترقیاتی عمل میں تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا اور ہر منصوبے کی نگرانی سختی سے کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کرپشن اور بے ضابطگی کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران جہاں بھی عوامی ضرورت محسوس کریں، اس مقام کی نشاندہی کریں تاکہ اسے ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم پی ایلسبیلا نوابزادہ زرین خان مگسی کی رہنمائی میں ضلع کو ایک ماڈل اور خوبصورت مقام بنایا جائے گا. اجلاس کے دوران مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے بھی اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور آئندہ منصوبہ جات سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ متعدد نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں یہ اجلاس لسبیلا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت کی علامت سمجھا جا رہا ہے، جہاں عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتے ہوئے عملی اقدامات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.