اویس کے بیٹوں نے جو الزامات تحصیلدار و ہم پر لگائیں ہیں وہ سراسر جھوٹ پر مبنی و من گھڑت ہیں. زرقیب شینواری و دیگر کی پریس کانفرنس سے خطاب
خیبر : اسٹیشن میں ہماری پدری زمین ہے. مخالف فریق ہمارے ہمسایہ تھے. اب ہمارے اراضی پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں. ہمارے پاس اراضی کی تمام تر قانونی دستاویزات موجود ہے . اویس کے بیٹوں نے جو الزامات تحصیلدار و ہم پر لگائیں ہیں وہ سراسر جھوٹ پر مبنی و من گھڑت ہیں. زرقیب شینواری و دیگر کی پریس کانفرنس سے خطاب
خوگا خیل عاشق خیل قوم کے مشران زرقیب شینواری ، نازک شاہ نے اپنے خاندان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں ان کا اویس خان کے خاندان کے ساتھ ایک پرانا زمینی تنازعہ چلا آر ہے مخالف فریق بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ اویس خان کے بیٹوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں تحصیلدار اور ہم پر بے بنیاد الزام لگائیں جو سراسر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ مخالف فریق نے جھوٹی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کئی سال پہلے زمین صرف 800 روپے میں خریدی ہے، حالانکہ یہ بات سراسر غلط ہے انہوں نے مخالف فریق اویس خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے اسی علاقے میں وہ ہمارے ہمسائے تھے اور انہیں بخوبی علم ہے کہ زمین کی اصلی مالک کون و صورتحال کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اویس کا یہ کہنا کہ ان کی زمین 22 کنال ہے، حقیقت کے برعکس ہے کیونکہ اسٹیشن کے مقام پر اتنی زمین موجود ہی نہیں اس کے باوجود وہ مسلسل وہاں پر آبادی کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور ہماری پدری زمین پر قبضہ کرنے کی بضد ہیں ، حالانکہ ہم نے انہیں کئی بار استدعا کی کہ مداخلت نہ کریں ۔ عاشق خیل کے مشران کا کہنا تھا کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے بلکہ معاملے کو قانونی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے پاس 1958 سے تمام قانونی کاغذات اور ثبوت موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اویس یا ان کے خاندان کے پاس کوئی بھی قانونی ثبوت ہے تو وہ اسے عدالت میں پیش کریں اور قانونی راستہ اختیار کریں وہ عدالتی فیصلے کو تسلیم کریں گے لیکن جھوٹے الزامات اور زمین پر ناجائز قبضہ کسی صورت قابل قبول نہیں کرینگے.
Comments are closed.