اسلام گڑھ راڑہ کے مقام پر پیپلز پارٹی شمولیتی پروگرام کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا

21

آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کی حلقہ چکسواری میں پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق سیاست اورمثالی تعمیر وترقی سے متاثر ہوکر یونین کونسل مواہ سہار سے بڑی بڑی سیاسی شخصیات ٹھیکدار حاجی صابر، چوہدری رخسار احمد،چوہدری عجائب،قاضی وہاب کی قیادت میں درجنوں کنبوں کے سینکڑوں افرادمسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگے اور چوہدری قاسم مجید کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔اس سلسلہ میں اسلام گڑھ راڑہ کے مقام پر پیپلز پارٹی شمولیتی پروگرام کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی سیاسی شخصیات ٹھیکیدارحاجی محمد صابر، چوہدری رخسار احمد، قاضی وہاب تھے جبکہ جلسہ کی صدارت سابق ممبر ضلع کونسل قاضی محمود احمد نے کی جبکہ سٹیج سیکر ٹری کے فرائض پی پی ضلع میرپور کے سیکر ٹری اطلاعات منشا تاج ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے۔ پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والے سیاسی شخصیات جب قافلے کی شکل میں پنڈال میں پہنچے تو وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔شرکاء جلسہ نے کھڑے ہوکر پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں ہار پہنائے گے۔وزیر حکومت نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کے گلے میں پیپلز پارٹی کا جھنڈے ڈالے اور پنڈال جیئے بھٹو جیئے بے نظیر،جیئے بلاول بھٹو زرداری،جیئے آصف علی زرداری،جیئے محترمہ فریال تالپور،جیئے چوہدری عبدالمجید،جیئے چوہدری قاسم مجید زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ جلسہ گاہ میں شرکاء کے لئے کرسیوں کا وسیع انتظام تھا لیکن شرکاء کی تعداد بہت زیادہ ہونے کے باعث سینکڑوں کارکنان نے جلسہ کی کارروائی کھڑے ہوکر سنی۔جلسہ سے ممبر سی ای سی قاضی محمود احمد، چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چوہدری نعیم روپیال،ضلعی صدر پیپلز پارٹی چوہدری یاسر ممتاز،ٹھیکدارحاجی محمد صابر،چوہدری رخسار احمد، ضلعی نائب صدر چوہدری بشارت حسین ایڈووکیٹ، ممبر ضلع کونسل چوہدری سعود اقبال، ڈاکٹر محمد رفیق، ممبر سی ای سی چوہدری ناظم حسین،چیئرمین چوہدری عظیم نائب، سابق ایڈمنسٹریٹر عظیم بھٹی، کونسلر چوہدری عارف،چوہدری سلیمان،ارسلان طارق،بشارت حسین،تنویر سبحانی،راجہ ظہور،راجہ عامر،ٹھیکدار محمد سلیم،کونسلر چوہدری مجید، ٹھکیدار طالب حسین، چوہدری احسن، قاضی عبد الشکور،چوہدری لقمان نے خطاب کیا۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ میرے والد ماجد سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی خواہش تھی کہ آپ لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں۔میں نے ان کا خواب سچ کر دکھایا آج انہیں سب سے زیاد ہ خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ووٹ کا حصول نہیں بلکہ ان رشتوں کو مضبوط کرنا ہے جو گزشتہ عرصہ میں سیاسی بھینٹ چڑھ کر دور ہوگے ہیں جب تک سیاست میں محبت اور رواداری نہیں ہوگی تو پھر تعمیر وترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کا مشن ادھورا رہ جاتا ہے۔پیپلز پارٹی میری سیاست کا محور ہے۔ پارٹی میں شامل ہونے والے ہر کارکن کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے میں کسی کارکن کو مایوس نہیں کرونگا موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی۔رٹھوعہ ہریام پل اگلے سال مکمل ہوگا۔چکسواری ہسپتال حلقہ کی ضرورت تھی 58 پوسٹوں کے ساتھ ہسپتال فنکشنل ہوگا۔حلقہ کی تمام رابطہ سڑکوں کی پختگی پر کام جاری ہے۔گرڈ اسٹیشن، ڈائیکس واٹر سپلائی سمیت سکولوں کی عمارات اور آپ گریڈیشن ہونگی۔اگلا دور پیپلز پارٹی کی حکومت کا دور ہوگا۔الیکشن پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دیں گے۔ میرے مخالفین جو بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں انہیں حلقہ کا حدوداربعہ کا بھی پتہ نہیں۔الیکشن عوام کی سب سے بڑی عدالت ہے عوام کے پاس کارکردگی کی بنا پر جاونگا۔میری منجھی ڈھوکنے والے اپنی خیر منائیں۔آمدہ الیکشن میں 1996 کے انتخابات میں جس طرح چوہدری عبدالمجید نے ووٹ لیے تھے اس سے بڑھ کر ووٹ لونگا۔سیاسی میلے میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو لوگوں کے دلوں میں رہتا ہے۔میری سیاسی تربیت سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کی ہے انہوں نے ہمیشہ بلا تخصیص عوامی خدمت کا درس دیا ہے جس کو پایا تکمیل تک پہنچا رہا ہوں اسی وجہ سے میں حلقہ سے سیاسی تلخیاں ہمیشہ کے لئے ختم کررہا ہوں۔ کچھ لوگ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے خوف سے ہمارا راستہ منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈا سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم ان کا جواب عوامی حمایت سے دے رہے ہیں۔آج پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے میرا منہ دیکھ کر نہیں میری کارکردگی دیکھ کر شامل ہوئے ہیں۔ہمارا ٹارگٹ حلقہ کی تعمیر وترقی اور اس حلقہ کو پیپلز پارٹی کا حقیقی معنوں میں مضبوط قلعہ بنانا ہے جس میں سو فیصد کامیاب ہو ں گا۔ آج راڑہ کے مقام پر سینکڑوں افراد نے اپنے کنبے قبیلے کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ وہ اپنے گھر میں آئے ہیں۔حلقہ کی تعمیر و ترقی میں ان کی مشاوت سے کروں گا۔میر اایجنڈا عوامی خدمت کا ایجنڈا ہے۔
جلسہ سے مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ٹھیکیدار حاجی محمد صابر اورپی ٹی آئی کو چھوڑ کرپیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے چوہدری رخسار احمد نے کہاکہ ہم پیپلز پارٹی میں چوہدری قاسم مجید کامنہ دیکھ کر نہیں بلکہ سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور حلقہ کے ممبر اسمبلی چوہدری قاسم مجید کے بلا تخصیص تعمیر وترقی کے کاموں اور کارکردگی دیکھ کر شامل ہوئے ہیں۔ ٹھیکیدار چوہدری محمد صابر نے مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کی ممبر سے مستعفی ہوکر اپنے خاندانوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہاکہ ہم کسی مفادات کے لئے نہیں بلکہ قاسم مجید کی سیاسی بصیرت سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کی ہے۔دیگر مقررین نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا قافلہ دن بدن سمندر میں تبدیل ہورہا ہے یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حلقہ کی قیادت کا صحیح حقدار چوہدری قاسم مجید ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی کارکن ہیں سیاسی کارکنوں کو اعلیٰ قیادت اوربہترین سیاسی جماعت کی ضرورت ہوتی ہے اس حوالے سے چوہدری قاسم مجید اور پیپلز پارٹی ہی حلقہ کے عوام کے حقوق کی محافظ اور دفاع کرسکتی ہے دیگر لوگ جو ابھی تک پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہوئے وہ بھی اگلے دنوں میں شامل ہو جائیں گے یہ جلسہ آئندہ الیکشن کی رابطہ مہم کا حصہ ثابت ہوگا۔جس سے چوہدری قاسم مجید 2تہائی اکثریت سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہونگے

Comments are closed.