پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام صدر آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام صدر آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کی صدارت ضلعی صدر لیڈیز ونگ تطہیر صابرہ نے کی اور تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حاجی ملک ظل حسنین تھے۔ تقریب میں خواتین عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر تطہیر صابرہ نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا منصوبہ تھا۔ یہ پروگرام خاص طور پر خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے تھا، جن میں سے لاکھوں کو پہلی بار شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹ اور مالی خودمختاری حاصل ہوئی، اس پروگرام نے صرف غربت کم نہیں کی بلکہ خواتین کی حیثیت کو بدلا اور پاکستان میں معاشرتی تبدیلی کی بنیاد رکھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی حاجی ملک ظل حسنین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری ایک ایسے لیڈر ہیں جو اقتدار کو ذاتی اختیار کے لیے نہیں، بلکہ آئینی اداروں، پارلیمان اور عوام کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال نے تقریب سے اپنے ٹیلی فونک پیغام کے دوران کہا کہ آج جب ہم صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ منا رہے ہیں اور ان کی درازی عمر کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ایک دوراندیش رہنما اور مُحافظِ جمہوریت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو وفاقی ہم آہنگی، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کے استعارہ بن چکے ہیں۔تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا گیا اور ملکی استحکام اور صدر زرداری کی صحت اور زندگی کی دعا کی گئی۔
Comments are closed.