محکمہ تعلیم سندھ کا آن لائن کلاسز کیلئے اساتذہ سلیکٹ کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

0 30

کراچی:  محکمہ تعلیم سندھ نے آن لائن کلاسز کے لیے اساتذہ سلیکٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے اسکول ڈائریکٹرز کو ہر ڈسٹرکٹ سے 8 آئی ٹی ماہرین رکھنے کی ہدایت دی گئی ہیجب کہ آئی ٹی ماہرین اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ دیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو روزانہ 2 سے 3 گھنٹے ٹریننگ دی جائے گی جب کہ 28 جون تک تمام شہروں کے ڈائریکٹرز کو تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد سرکاری اسکولوں کے طلبہ کوآن لائن پڑھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.