پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا، قیمت 5 روپے فی کلو تک بڑھادی گئی

0 27

اسلام آباد:  پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایل پی جی کی قیمت بھی 5 روپے فی کلو تک بڑھادی گئی ۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا گیا، حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نو ٹس لے ورنہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.