پنجاب بھرمیں ٹریفک1422 حادثات میں 9افراد جاں بحق1671زخمی ہوئے

36

لاہور: ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1422ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 697افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔974معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 912ڈرائیوز،61کم عمرڈرائیور،608مسافراور160پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ274ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت341متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان99حادثات میں 110متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد95حادثات میں 108متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1680متاثرین میں 1337مرد اور343خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 309افراد کی اوسط عمر18سال سے کم900افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ471زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1407موٹرسائیکلز،86آٹورکشے،152کاریں،18وین،15مسافر بسیں،27ٹرک اور120دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Comments are closed.