وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے  پانچویں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور  فٹبال کا میچ دیکھا

33

کوئٹہ26 جولائی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے  پانچویں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور  فٹبال کا میچ دیکھا

وزیر اعلیٰ بغیر کسی وی آئی پی پروٹوکول کے شائقین میں گھل مل گئے شائقین  فٹبال نے  وزیراعلیٰ کے عوامی انداز کو بھرپور پذیرائی دی  اور ان کے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو سراہا  وزیراعلیٰ نےاس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کرے گی انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت صوبائی حکومت کے کھیل دوست اقدامات کا مظہر ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے فٹبال کے کھیل کو بھرپور پذیرائی ملے گی اور پاکستان کےمختلف ریجنز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے مابین کلچرل ایکسچینجز بھی ہوتے ہیں انہوں نے مشیر کھیل مینا مجید اور  محکمہ کھیل کے ٹورنامنٹ کو احسن انداز سے رواں رکھنے کے لیے انکی تعریف کی

Comments are closed.