ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان عرف طور اتمانخیل نے ایس ایس پی لورالائی سلطان بزدار اور چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر کے ہمراہ لورالائی شہر کا تفصیلی دورہ کیا

33

لورالائی26جولائی :ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان عرف طور اتمانخیل نے ایس ایس پی لورالائی سلطان بزدار اور چیئرمین میونسپل کمیٹی لورالائی طاہر خان ناصر کے ہمراہ لورالائی شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، بالخصوص باچا خان چوک میں روزانہ پیش آنے والی ٹریفک جام کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔باچا خان چوک کو شہر کا مصروف ترین علاقہ قرار دیتے ہوئے ایم پی اے طور اتمانخیل نے اعلان کیا کہ چوک کو دونوں اطراف سے کشادہ کرنے کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔دورے کے بعد ایم پی اے نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ سے بھی ملاقات کی، جس میں شہر کے ٹریفک مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈی سی لورالائی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے تمام ادارے مل کر اقدامات کریں گے۔بعد ازاں ایس ایس پی سلطان بزدار نے ممبر صوبائی اسمبلی کو پولیس لائن کا دورہ کرایا، جہاں انہوں نے پولیس کے انتظامی معاملات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔شہریوں نے عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کے اس مشترکہ اقدام کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات سے لورالائی میں ٹریفک کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Comments are closed.