فیاض الحسن چوہان کا خواجہ آصف کو اسامہ بن لادن کے معاملے پر مناظرے کا چیلنج

0 27

لاہور:  وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے خواجہ آصف کو اسامہ بن لادن کے معاملے پر مناظرے کا چیلنج کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خواجہ آصف عمران خان پر اسامہ بن لادن کے حوالے سے تنقید کرنے سے پہلے نوازشریف کے گریبان میں جھانکیں،شہید بینظیر بھٹو کا انٹرویو میری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے خواجہ آصف کو اسامہ بن لادن کے معاملے پر مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی اطلاع کے لییعرض ہے کہ نوازشریف اسامہ بن لادن کے سچے پیروکار تھے،بینظیر بھٹو کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کے لیے نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے10ملین ڈالرزلئے تھے،نوازشریف نیاس رقم سے ایم این ایزکی خرید و فروخت کرنا تھی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عادت سے مجبور ہوکر نوازشریف نے دس ملین ڈالرز اپنی جیب میں ڈال لئے اور اسی وجہ سے بینظیر بھٹو کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی تھی۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف لکشمی چوک میں میرے ساتھ اس معاملے پر مناظرہ کرلیں،اگر میں نوازشریف بمعہ اہل و عیال کو اسامہ بن لادن کا پیروکار ثابت نہ کرسکا توسیاست چھوڑدوں گا،بصورت دیگر خواجہ آصف اسمبلی میں رنگ بازی کرنا چھوڑ کر تھیٹرمیں جگت بازی شروع کردیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.