
گوادر 25 نومبر:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق نے کہا ہے کہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جا سکے۔ان خیالات اظہار انہوں نے پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاجلاس میں ضلعی افسر صحت ڈاکٹر کہور خان ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالطیف دشتی اے ڈی ایچ ڈاکٹر شیر دل، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نوروز بلوچ اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالوحد، یونیسیف کے ضلعی افسر عبدالسلام سمیت ضلعی افسران اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلا س میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سخت نگرانی کو یقینی بنایاجائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں کہا کہ یہ مہم 16 دسمبر بروز پیر سے لے کر مورخہ 20 بروز جمعہ تک جار ی رہے گی،جس میں 36040 بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلا ئے جائیں گے، ،اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے گئے ہیں، پولیو مہم میں محکمہ صحت کی142 ٹیمیں حصہ لیں گی،ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی،اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ اس موقع پر ضلع بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہیکہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔اور پو لیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ۔




