والدسے متعلق پوچھے گئے سوال پرمریم آبدیدہ ہوگئیں
لاہور: لاہور احتساب عدالت آمد پر میڈیا کی جانب سے طبعیت ناسازی اور والد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔مریم نواز نے کہا کہ میری طبیعت ناساز نہیں، بلکہ والد کی جو طبیعت ہے اس نے میرا یہ حال کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز برداشت ہوسکتی ہے، یہ کہتے ہوئے مریم نواز شریف نے آنکھوں میں آتے آنسو وں کو ضبط کیا اور کہا کہ میں اتنے دن جیل میں رہی، مجھے اتنے دن نہ کوئی پریشانی ہوئی، نہ کوئی ذہنی دباو محسوس ہوا۔مریم کا کہنا تھا کہ جب سے میاں صاحب کی طبعیت خراب ہوئی ہے، اس نے مجھے بہت بری طرح سے متاثر کیا ہے۔ کیوں کہ میری والدہ کی ایک سال پہلے ایسے ہی وہ اللہ کو پیاری ہوگئیں۔ اس لیے دل اب بہت زیادہ سہم جاتا ہے۔