• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

لیبیا کی عسکری کمیٹی کے دونوں فریقوں نے جنیوا مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا

web desk by web desk
February 25, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
لیبیا کی عسکری کمیٹی کے دونوں فریقوں نے جنیوا مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا

جنیوا(این این آئی)لیبیا کی جوائنٹ ملٹری کمیٹی نے اقوام متحدہ کی کوششوں سے جنیوا میں جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکارکردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی لیبیا کی قومی فوم کی حامی پارلیمنٹ کے ممبران جو لیبیا کے فوج کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی حمایت کرتے ہیں نے طرابلس میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ سیاسی امن مذاکرات میں اپنی شرکت سے انکار کردیا۔لیبیا کے مشترکہ فوجی کمیشن کے مذاکرات کا دوسرا دورگزشتہ روز ختم ہوا۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیاسی اور معاشی مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے تین مختلف پہلوئوں پرکام جاری رکھی کی تائید کی گئی۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے تصدیق کی کہ اس نے فریقین کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا مستقل مسودہ تیار کرنے اور عام شہریوں کی بہ حفاظت وطن واپسی کیے لیے کام شروع کردیا ہے۔ لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن اور مشترکہ ملٹری کمیشن دونوں کی زیر نگرانی جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔دونوں فریقوں نے مزید مشاورت کے لیے معاہدے کا مسودہ اپنی قیادت کو پیش کرنے پر اتفاق کیا۔ تاکہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے آئندہ ماہ جنیوا میں ملاقات کی جا سکے۔فائزالسراج کی سربراہی میں لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مذاکرات سے علیحدگی کے کچھ دن بعد واضح پیشرفت ہوئی۔ لیبیا کے فوج کے کمانڈر خلیفہ حفترنے حال ہی میں روسی انفارمیشن ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ترک فوج اور شام سے آئے اجرتی قاتل واپس جاتے ہیں تو حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی جاسکتی ہے۔

Previous Post

سعودی عرب میں پانچ ماہ میں چار لاکھ سیاحتی ویزے جاری

Next Post

کرونا وائرس کا خطرہ، امارات نے شہریوں کو ایران اور تھائی لینڈ کے سفر سے روک دیا

Next Post
کرونا وائرس کا خطرہ، امارات نے شہریوں کو ایران اور تھائی لینڈ کے سفر سے روک دیا

کرونا وائرس کا خطرہ، امارات نے شہریوں کو ایران اور تھائی لینڈ کے سفر سے روک دیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.