• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

سعودی عرب میں پانچ ماہ میں چار لاکھ سیاحتی ویزے جاری

web desk by web desk
February 25, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
سعودی عرب میں پانچ ماہ میں چار لاکھ سیاحتی ویزے جاری

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ مملکت میں دینی سیاحت کے ساتھ ساتھ سیاحت کے دوسرے پہلوئوں پر بھی تیزی سے کام کررہی ہے۔ گذشتہ پانچ ماہ کے دوران حکومت نے مملکت میں سیاحت کے لیے چار لاکھ عمومی ویزے جاری کیے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں سیاحت اور قومی ثقافتی ورثہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الخطیب نے بتایا کہ مملکت نے مذہبی سیاحت کے فریم ورک کے باہرغیرملکی سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے بعد اب تک تقریبا چار لاکھ سیاحتی ویزے جاری کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان ویزوں میں حج اور عمرہ کے لیے جاری کردہ ویزے شامل نہیں ہیں۔ حکومت 2030ء تک مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد کو 10 کروڑ تک لے جانا چاہتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں الخطیب نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ موجودہ سیاحت کے لیے ایک چیلنج ہے اور ہم اس چیلنج سے جلد از جلد نمٹنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس سیاحوں کے لیے بے بہا خزانے ہیں اور مملکت قدرتی مقامات سے بھری پڑی ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت سے ہٹ کر عمومی سیاحت کے لیے پروازوں میں اضافے اور قیام کے لیے ہوٹل کے کمروں کی تعداد میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔

Previous Post

کرونا وائرس نے عالمی اسٹاک مارکیٹ ہلا کر رکھ دی،عالمی سیاحت بری طرح متاثر

Next Post

لیبیا کی عسکری کمیٹی کے دونوں فریقوں نے جنیوا مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا

Next Post
لیبیا کی عسکری کمیٹی کے دونوں فریقوں نے جنیوا مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا

لیبیا کی عسکری کمیٹی کے دونوں فریقوں نے جنیوا مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.