اہم خبریںکھیل

محمد رضوان نے برسبین ٹیسٹ میں بہترین انفرادی اننگز کھیلنے والے مہمان وکٹ کیپر بلے باز بن گئے

برسبین:  قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے دوران وہ کردکھایا جو دنیا کا کوئی اور وکٹ کیپر بلے باز نہیں کرسکاتھا۔ رضوان نے برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں37رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں 95رنز کی شاندار اننگز کھیلی،یہ کسی بھی مہمان وکٹ کیپر بلے باز کی جانب سے برسبین کرکٹ گرآنڈ پر کھیلی جانے والی سب سے بہترین انفرادی اننگز تھی۔اس اننگز کیساتھ ہی رضوان آسٹریلیو ی سرزمین پر ایک ٹیسٹ میں مجموعی طور پر100رنز بنانے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز بھی بن گئے جبکہ انہوں نے کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کی جانب سے آسٹریلیا میں بہترین انفرادی سکور کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔یاد رہے کہ دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور5رنز سے شکست دیکر دو میچز کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button