افغانستان، القاعدہ کا اہم کمانڈر گرفتار، افغان میڈیا کا دعویٰ

0 27

کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں القاعدہ کا اہم ترین کمانڈر گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے،افغان حکام نے افغانستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشتگرد کو واصل جہنم کرنے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی طالبان کے بعد القاعدہ کے خلاف بھی تابڑتوڑ کارروائیاں جاری ہیں، رواں سال کے دوران متعدد اہم اراکین کی گرفتاریاں اور ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔ القاعدہ جنگجو طالبان کے ساتھ مل کر 2014 میں افغانستان کے مختلف صوبوں میں پھیلے، اور افغان فورسز سمیت امریکی فوجیوں کو بھی شانہ بنانا شروع کردیا۔ادھر افغان میڈیا نے افغان صوبے ہلمند سے القاعدہ کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے تاہم اس شدت پسند سے متعلق کوئی شناخت اور تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔حال ہی میں افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع گیرو میں افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں القاعدہ برصغیر(قاری عارف گروپ)کے درجنوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔افغان حکام نے شدت پسندوں کے خلاف ہرممکن کارروائیوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب عسکریت پسندوں کی جانب سے بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.