4 بھارتی شہری دہشت گردوں کی فہرست میں شامل، پاکستان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا

0 27

اسلام آباد :  پاکستان نے 4 بھارتی شہریوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا، بھارتی دہشت گردوں سے متعلق پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کر دیا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق پاکستان نے چار بھارتی شہریوں وینو مادھا ڈونگارا، ایجوئے مسٹری، گوبندھا پٹنائیک اور انگارا ا?پا جی کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چاروں افراد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹٰی پی)، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ منسلک ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گردوں کو عالمی فہرست میں شامل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو 2019 میں خط لکھا تھا تاہم وینو مادھا ڈونگارا کو دہشت گرد قرار دینے پر اعتراض کیا گیا، امید ہے دیگر تینوں نام اقوام متحدہ کی پابندی لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.