
اسلام آبا: اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کو انتہائی افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توہین ھوئی ھے اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسطرح کے واقعات تصادم اور انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا سبب بنتے ہیں۔ یورپ کو اس شرمناک واقع پر مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ سے یورپ کا مکرو چہرہ سامنے آگیا ہے۔ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس اس وقت کہا سورہے ہیں، جو خود کو امن کا علم بردار گردانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں دہشتگرد کہیں یا جو مرضی مگر قرآن پاک کی بے عزتی ناقابل قبول ہے۔ جس نوجوان نے قرآن پاک کا دفاع کیا ہے اسکو پوری امت مسلمہ سلام پیش کرتی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل دھشتگرد کون ہے۔ ایسے واقعات کسی جگہ یا کسی بھی وقت پر ہوں قابل برداشت نہیں ہیں۔




