اہم خبریںبین الاقوامی

چینی صدر شی سے سابق امریکی وزیر خارجہ ہینری کسنجر کی ملاقات

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے سابق امریکی وزیرخارجہ ہینری کسنجرسے ملاقات کی،صدر شی نے توقع ظاہر کی کہ تجربہ کار سفارتکارکئی برسوں تک صحت مند زندگی کا لطف اٹھائے گا اورچین امریکہ تعلقات کے فروغ اور اس میں کردار ادا کرنا جاری رکھے گا، صدر شی نے کئی عشروں سے چین امریکہ تعلقات کی پیش رفت کیلئے زبردست فروغ دینے کیلئے ان کے مخلصانہ جذبات اور مثبت کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ تاریخ ان کے اس اہم کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی،انہوں نے مزید کہا کہ کئی عشرے قبل سے کسنجر روائتی چینی ثقافت اور اس کی تاریخ کوبڑی گہرائی کے ساتھ سمجھتے ہیں انہوں نے چین امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے اس وقت کے رہنمائوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے ،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کسنجر نے کہا کہ وہ گزشتہ50 برسوں کے دوران تقریباً 100مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں اور انہوں نے چین میں بڑی تبدیلیاں دیکھی ہیں،50 برسوں کے دوران چین امریکہ دوطرفہ تعلقا ت میں مد و جذر ہوتا رہا ہے لیکن عا م طور پر ان میں ہمیشہ پیشرفت ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button