بیرسٹر فہد ملک قتل کیس، ملزم راجہ ارشد کی دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد : اسلام آباد کی انسداددہشتگردی کی عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے ملزم راجہ ارشد کی دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت کی۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم راجہ ارشد کی دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مستردکردی،عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ بیرسٹر فہد ملک قتل کیس انسداد دہشتگری عدالت میں ہی رہے گا۔کیس کی مزید سماعت انتیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔(آچ)