چکوال اور خوشاب کے سنگم پر واقع , ضلع میانوالی کی نمل جھیل پاکستان کی خوبصورت جھیلوں میں سے ایک ہے لیکن بدقسمتی سے نظر انداز ہے۔

16

میانوالی، چکوال اور خوشاب کے سنگم پر واقع , ضلع میانوالی کی نمل جھیل پاکستان کی خوبصورت جھیلوں میں سے ایک ہے لیکن بدقسمتی سے نظر انداز ہے۔ نمل جھیل اور نمل ڈیم تباہی کے دہانے پر ہے۔ 1913 میں تعمیر کیا گیا نمل ڈیم اپنی رنگینی کی بربادی پر ماتم کر رہا ہے۔ برساتی نالوں پر چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے، بند باندھنے اور سلٹ کی وجہ سے نمل جھیل خشک ہو چکی ہے۔ نتیجتاً زیر زمین پانی کی سطح بھی خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے۔ زیر زمین پانی کا غلط استعمال مزید پریشانی کا باعث ہے۔ اس مشکل وقت میں رانا احسان افضل ، معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان براۓ تجارت اور  تنویر ملک، بی بی سی پاکستان اور دی نیوز انٹرنیشنل کے جرنلسٹ ، نمل بچاؤ تحریک کا سہارا بنے اور ٹھوس اقدامات لیتے ہوئے نمل جھیل کو ماحولیاتی تباہی سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جس پر صغیر احمد، اقبال اعوان سمیت وادی نمل کے تمام باسیوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور وادی نمل کے ماحول کو دوبارہ بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ نمل بچاؤ تحریک کا اراکین وادی نمل کی ماحولیاتی رونق کو بحال کرنے میں مکمل پر عزم ہیں۔

Comments are closed.