وزیراعظم کی زیر ہدایت قائم ایپکس کمیٹی کی سٹیرنگ  کمیٹی برائے معاشرتی و سیاسی اصلاحات کا  پانچواں اجلاس 

15

وزیراعظم کی زیر ہدایت قائم ایپکس کمیٹی کی سٹیرنگ  کمیٹی برائے معاشرتی و سیاسی اصلاحات کا  پانچواں اجلاس

اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدماات پروفیسر احسن اقبال نے کی

اجلاس میں صوبائی حکومتوں، نیکٹا  وزارت اطلاعات و نشریات ، وزارت قانون ، پیمرا ، ایچ ای سی اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلی افسران کی شرکت

وزیر منصوبہ بندی نے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ

نوجوانوں میں منافرت کے بجائے رواداری کا جذبہ اجاگر کرنے کے لئے ادارے کام کریں: احسن اقبال

 نوجوانوں کو فکری انتشار سے نکالنے کے لیے اقبال کے افکار مشعلِ راہ ہیں : وفاقی وزیر

یہ دور انفارمیشن وارفیئر کا ہے، نوجوانوں کو اس جنگ کا نشانہ بننے سے روکنا ہے: احسن اقبال

ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی روکنے کے لیے تعمیری قومی بیانیہ تیار کیا جائے: وفاقی وزیر

شورش ذدہ علاقوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے: احسن اقبال

حکومت نے 20 غریب ترین اضلاع میں روزگار و معاشی مواقع کی فراہمی کا منصوبہ شروع کر دیا ہے: وفاقی وزیر

بلوچستان اور سابق فاٹا کے 5000 ہونہار طلبہ کو 2013-18 کے دوران اسکالرشپس فراہم کیے گئے۔ احسن اقبال

باصلاحیت نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی ترقیاتی فیصلہ سازی میں شمولیت کے لیے فوری حکمت  عملی بنائی جائے: وفاقی وزیر منصوبہ بندی

ایچ ای سی بلوچستان کے اسکالرشپ یافتہ طلبہ کو ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے: احسن اقبال

پنجاب و اسلام آباد کی جامعات کے وائس چانسلرز طلبہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے موثر کردار ادا کریں: وفاقی وزیر

جامعات میں نسلی و لسانی بنیاد پر  طلبہ کی ہاسٹل الاٹمنٹ بند کی جائے : وفاقی وزیر

یومِ آزادی کے موقع پر نوجوانوں میں قومی جذبہ  اور حب الوطنی ابھارنے کے لیے صوبائی حکومتیں پروگرام تشکیل دیں: احسن اقبال

ڈرامہ سازی صرف تفریح نہیں، معاشرتی کردار سازی کا مؤثر ذریعہ بھی ہے، اس کا اصلاحی استعمال کیا جائے

: وفاقی وزیر

صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں: احسن اقبال

Comments are closed.