دنیور منوگاہ میں سیلاب میں پھنسے 40 افراد کے فوری ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجا جائے، انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے — سعدیہ دانش

16

دنیور منوگاہ میں سیلاب میں پھنسے 40 افراد کے فوری ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجا جائے، انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے — سعدیہ دانش

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے دنیور منوگاہ میں سیلاب کے باعث پھنسے 40 افراد کی زندگیوں کو درپیش خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسانی سانحے سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

سعدیہ دانش نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کے دوران صوبائی حکومت، پاکستان آرمی، والنٹیئرز اور عام شہریوں کی بے مثال خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس جذبے سے انہوں نے ریسکیو آپریشنز میں حصہ لیا، وہ قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی افراد نے پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے اپنے گھروں، مسجدوں، امام بارگاہوں اور ہوٹلوں کے دروازے کھول کر مہمان نوازی اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

“گلگت بلتستان پاکستان کا روشن چہرہ ہے۔ یہاں کے عوام نے ہر مشکل گھڑی میں یکجہتی، ہمدردی اور قربانی کی جو مثالیں قائم کی ہیں، وہ پورے ملک کے لیے قابل تقلید ہیں،” سعدیہ دانش

Comments are closed.