متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد اور بحالی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام ادارے مربوط اور متحرک انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی ہدایت
گلگت
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے موجودہ قدرتی آفات کی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام کو ہنگامی اقدامات کی واضح اور سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں ممکن ہو سکیں۔ چیف سیکریٹری نے تمام متعلقہ اداروں کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور تمام وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال میں لایا جائے تاکہ عوام کو فوری ریلیف میسر آ سکے۔
چیف سیکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد اور بحالی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام ادارے مربوط اور متحرک انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
Comments are closed.